قطری وزیر خارجہ کا تہران کا مختصر دورہ، ایران امریکہ براہ راست مذاکرات پر گفتگو

دبئی(پاک ترک نیوز) قطر کےوزیر خار جہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نےآج ایران کا مختصردورہ کیا ہے۔جس میں ایران کی جانب سے امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے کے معاملے پر براہ راست گفتگو پر آمادگی ظاہر کرنے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ قطر کے وزیر خارجہ کا یہ دورہ اس وقت ہوا ہے جب ان کے ایرانی ہم منصب حسین امیرعبداللہیان نے پیر کے روز کہا تھا کہ اگر تہران کواچھا جوہری معاہدہ” ہونے امیدہو تو وہ واشنگٹن کے ساتھ براہ راست بات چیت پر غور کرنے کے لیے تیار ہے۔اور دوسری جانب قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی 31 جنوری کو امریکی صدر جو بائیڈن سے بات چیت کریں گے جس میں ایران جوہری معاہدے کو بچانے کی کوششوں کے بارے میں بھی بات ہوگی۔ جبکہ وزیر خارجہ شیخ محمد جمعہ کے روز واشنگٹن پہنچ رہے ہیں جہاں وہ اپنے امریکی ہم منصب سمیت اعلیٰ عہدیداروں سے گفت و شنید کریں گے۔ جن مین انکے تہران کے مختصر دورے کا احوال بھی شامل ہوگا۔
تاہم ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنانے دونوں قطری وزیر خارجہ کے دورے کی فوٹیج دکھائی ہے جب وہ تہران میں اپنے ہم منصب سےملے تھے۔ البتہ ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس دورے کا مقصد واشنگٹن کے ساتھ براہ راست بات چیت کی سہولت فراہم کرنا نہیں تھا۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکہ اور ایران نے اپریل2021 سے اب تک ویانا میں بالواسطہ بات چیت کے آٹھ دور کیے ہیں جس کا مقصد اس معاہدے کو بحال کرنا ہے جس نے تہران کے جوہری پروگرام پر پابندیوں کے بدلے میں اس پر عائد اقتصادی پابندیاں ہٹا دی تھیں۔

#PakTurkNews#tehran#visitAmericaDialogueiranQatar