لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک بڑھ گیا

لاہور: (پاک ترک نیوز) لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک بڑھ گیا جس کے باعث سموگ میں بد ترین اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔مجموعی طور پر لاہور کا اے کیو آئی 425 ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے ۔ شہریوں کو باہر نکلتے وقت ماسک پہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور آلودگی کے حوالے سے سر فہرست آگیا۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

 

#airquality#laore#smog