لکھے بغیر سوچ کو ٹویٹ میں تبدیل کرنے کا کامیاب تجربہ

کینبرا(پاک ترک نیوز) دماغ کے عارصے میں مبتلا شخص کے خیالات کو لکھے بغیر سوچ کو ٹویٹ میں تبدیل کرنے کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا ہے ۔آسٹریلیا کی برین کمپیوٹر انٹر فیس کمپنی سنکرون نے دماغی عارضے میں مبتلا شخص کے خیالات کو براہ راست ٹویٹس میں تبدیل کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
مذکورہ شخص نے ٹویٹ میں لکھا، ہیلو ورلڈ، اس مقصد کے لیے 62 سالہ شہری کے دماغ میں ایک خاص چپ ڈالی گئی۔یہ بی سی آئی ٹیکنالوجی کا علامتی طور پر ایک اہم لمحہ ہے جو فالج کا شکار لوگوں کے لیے دنیا کے ساتھ رابطے میں رہنے کا دروازہ کھول سکتا ہے۔

#hello#science&technoligy#tweet#worldPakistan