لیبیا کی فوج کی ترک عسکری تربیت مشن کے کردار کی تعریف

 

طرابلس(پاک ترک نیوز)

لیبیا کی فوج نے عسکری تربیت کی فراہمی میں انقرہ کے کردار کو سراہا ہے۔ لیبیا کی فوج میں ڈائریکٹر ٹریننگ نوری الشنوک نے کہا کہ ترکی کی جانب سے لیبیا کی فوج کو فراہم کی جانے والی عسکری تربیت کا معیار بہت بلند ہے۔
جبکہ انقرہ نے بارہا کہا ہے وہ لیبیا میں امن و استحکام کے قیام کا خواہاں ہے، اسی سلسلے میں ترک سپورٹ مشن لیبیاکی فوج کی کارکردگی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بڑھانے کیلئے تربیت فراہم کرنے کے منصوبےپر عمل کررہا ہے۔
تربیتی مشن 2019میں انقرہ اور طرابلس کے درمیان معاہدے کے بعد تشکیل دیا ۔فوج کی تربیت کے علاوہ مشرقی بحیرہ روم میں سمندری حدود پر بھی ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

 

#PakTurkNews#TURKEYLIBYA#TURKPROVIDETRAININGTOLIBYANFORCES