مشرقی یورپ میں تازہ دم امریکی فوجی دستوں کی آمد شروع ہو گئی

وارسا (پاک ترک نیوز)پولینڈ میں نئے امریکی فوجی دستوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ اور پیر کے روز دو امریکی فوجی ٹرانسپورٹ طیارے ریزشا۔جاسیونکا کے فوجی ہوائی اڈےپر اترتے ہوئے دیکھے گئے ہیں جبکہ مزید تین طیاروں کی آمدمتوقع ہے۔ ان طیاروں میں زیادہ تر اضافی فوجیوں کو لایا جارہا ہے جس کا اعلان صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے بحران کے پیش نظر گزشتہ ہفتے کیا تھا۔
بائیڈن نے تقریباً 3,000 فوجیوں کو مشرقی یورپ میں منتقل ہونے کا حکم دیا ہے تاکہ نیٹو کے مشرقی حصے کو یوکرین پر روسی حملے کے امکان سے بچایا جا سکے۔حالانکہ روس، جس نے یوکرائنی سرحد کے قریب 100,000 سے زیادہ فوجیوں کو تعیناتکر رکھا ہے وہ ان مغربی الزامات کی تردید کرتا ہے کہ وہ یوکرین پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
امریکی فوجیوں کی تعیناتیوں کی تفصیل کے مطابق فورٹ بریگ میں واقع 82ویں ایئر بورن ڈویژن سے تقریباً 1,700 فوجی پولینڈ میں تعینات ہورہے ہیں۔جب کہ جرمنی میں مقیم 1,000 فوجی مشرق کی طرف رومانیہ جائیں گے۔
82 ویں ایئر بورن ڈویژن کے کمانڈر، امریکی فوج کے میجر جنرل کرسٹوفر ڈوناہو ہفتے کے روز پہنچے، اور ایک فوجی ذرائع نے بتایا کہ زیادہ تر فوجی پیر کو پہنچیں گے۔

#PakTurkNews#poland#ukraine#worldAmerica