معاشی بارودی سرنگیں بچھانے والے آج اپنی نالائقی نااہلی اور لوٹ مار کا ماتم کر رہے ،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ یہ بیرونِ ملک سازش کا رونا نہیں یہ گوگی بچاؤ کا ماتم ہے، ‎معاشی دہشت گرد اور معاشی بارودی سرنگیں بجھانے والے آج اپنی نالائقی نااہلی اور لوٹ مار کا ماتم کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ ہم عمران خان کا پھیلایا گند اور غلاظت صاف کر رہے ہیں۔ ‎سازشی ٹولے نے چار سال ملک کو لوٹا اور عوام کے خلاف سازش کی، ‎چور ٹولے نے چار سال خزانہ اور توشہ خانہ لوٹا، اب گوگی پچاؤ تحریک کا عنوان ’’بیرونی سازش‘‘ ہے، انہوں نے 4 سال عوام کو لوٹا اور اب رو دھو اور چیخیں مار کے وقت گزار رہے ہیں، ‎عمران خان گوگی اور وزیراعظم شہباز شریف عوام کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ بیرونِ ملک سازش کا رونا نہیں یہ گوگی بچاؤ کا ماتم ہے، ‎معاشی دہشت گرد اور معاشی بارودی سرنگیں بجھانے والے آج اپنی نالائقی نااہلی اور لوٹ مار کا ماتم کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ‎وزیراعظم شہباز شریف نے چار سال سال سے ستائی عوام کو 2 ہفتے میں مہنگائی سے ریلیف دیا، ‎آج الحمدللّٰہ یوٹیلٹی اسٹورز کے باہر رمضان میں ایک کلو چینی کے لئے ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کی قطاریں نہیں لگیں، عوام کو چار سال کے بعد صرف دو ہفتوں میں سستا آٹا، چینی اور گھی مل رہا ہے کیونکہ آج کارٹلز اور مافیا مسلط نہیں ہیں، وزیراعظم شہباز شریف عمران خان کی نالائقی اور لوٹ مار کے بوجھ سے ہر ممکنہ حد تک عوام کو بچا رہے ہیں، ‎آج برادر ممالک سعودی عرب اور یو اے ای سے ملکی ترقی کے لئے کاروباری شراکت داریاں ہو رہی ہیں۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ‎ملک میں مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پہ ہونے کی وجہ عمران خان کی نالائقی، ناااہلی اور لوٹ مار ہے، ‎تباہ معیشت، بےروزگاری اور بد ترین مہنگائی کی وجہ عمران خان کی کرپشن اور لوٹ مار ہے، کشکول لے کر در در کی ٹھوکریں کھاتے رہے، اور ان کے دور میں آٹا، چینی، گھی دوائی کھاد کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پہ رہی، آج ایندھن کی قیمتوں کے بوجھ کی وجہ عمران خان ہیں، ہم ان کا پھیلایا گند اور غلاظت صاف کر رہے ہیں۔

 

@imrankhan#fawadch#islamabad#maryamaurangzaib#PakTurkNews#sugar#utilitystoresgovtoilPetrolPrice