مغرب روس کے ساتھ تنازعہ کو ہوا دے رہا ہے:یوکرینی صدر

 

یوکرینی صدر زیلنسکی نے مغرب اور امریکہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ممالک اور امریکہ روس کے ساتھ کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے جس سے انکے ملک کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ صدر بائیڈن کی سخت بیان بازی ایک غلطی ہے۔
زیلنسکی کا کہنا تھا کہ مغربی بیان بازی یوکرین سے سرمائے کے انخلا کا باعث بنے گا جس سے یوکرین کی پہلے سے کمزور معیشت کو مزید نقصان پہنچے گا۔ یوکرین امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے اپنے سفارتی عملے کو دی جانے جاوی ہدایات سے بھی خوش نہیں ہے۔ زیلنسکی کا کہنا تھا کہ یوکرین کے صدر ہونے کے ناطے انہیں مغربی ممالک سے زیادہ صورتحال کا اندازہ ہے۔
میکرون ، پوٹن ٹیلیفونک گفتگو
فرانسیسی صدر میکرون نے پوٹن سے اپنی گفتگو میں یوکرین تنازعہ پر تبادلہ کیا۔ میکرون نے پوٹن کو مسئلے کے حل کیلئے سفارتی راستہ اختیار کرنے کا مشورہ دیا ۔ پوٹن نے روس کی اس شکایت کو دہرایا کہ نیٹو نے ماسکو کے مطالبا ت کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔
برطانیہ کی یوکرین کیلئے بڑھتی ہوئی حمایت:
برطانیہ کی وزیر دفاع یوکرین کیلئے حمایت حاصل کرنے کے مشن پر برسلز میں ہیں۔یاد رہے کہ برطانیہ یوکرین کو حالیہ بحران کے دوران عسکری امداد فراہم کرنے والا پہلا ملک ہے۔ برطانیہ نے یوکرینی افواج کیلئے ٹینک شکن ہتھیار بھجوائےہیں جس کے بعد امریکہ نے بھی عسکری امداد پہنچائی ہے۔

 

#bide#conflict#criticism#escalation#macron#ukraine#westUK