مقامی طور پر تیار کردہ ترکش منی آبدوز خطے میں گیم چینجر ثابت ہوں گی

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکی بغیر پائلٹ کے اڑنے والی ٹیکنالوجی حاصل کرنے کے بعد منی آبدوز تیار کر رہا ہے ۔ دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ منی آبدوز کا منصوبہ خطے میں گیم چینجر ثابت ہو گا۔یہ منی آبدوزیں جنگی ڈرون کے برابر ہوں گی جو سمندری حدود میں ملک کی حفاظت کریں گی۔
کوزان سیلوک ایرکان کے مطابق یہ منی آبدوزیں جدید تقاضوں کے مطابق تیار کی جا رہی ہیں اور یہ پروگرام 1980کی دہائی سے جاری ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ سب میرین پراجیکٹ کے تحت تیار کردہ ملکی صنعت میں اچھا اضافہ ہو گا ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک چیلنج ہے کیونکہ اس نوعیت کی چھوٹی آبدوزوں کی تیاری کیلئے بہت سے پروزوں کو چھوٹے حجم میں بنانے کی ضرورت پیش آئے گی۔

 

#mini-submarines#PakTurkNewsturkey