ملک کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد( پاک ترک نیوز) ملک کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئےہیں ۔ ریکٹر سکیل پر شدت 3اعشاریہ 6ریکارڈ کی گئی ہے ۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بالا کوٹ سمیت ملک کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 3 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے بالاکوٹ وگردونواح اور وادی کاغان میں بھی محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز جنوب مغربی کشمیر تھا، اور زلزلے کی زیر زمین گہرائی تیس کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

#balakot#islamabad#PakTurkNewsearthquake