نئے آئی فون ماڈلز حاصل کرنے کے لیےصارفین کو زیادہ انتظار کرنا پڑے گا۔ ایپل انتظامیہ

کپرٹینو (پاک ترک نیوز)
ایپل کی انتظامیہ نے اپنے صارفین کو آگاہ کیا ہے کہ انہیں اس کے نئے آئی فون ماڈلز حاصل کرنے کے لیے زیادہ انتظار کرنا پڑے گا کیونکہ وسطی چین میںاسکی فون بنانے والی فیکٹری پر اینٹی وائرس (کورونا)پابندیاں لگا دی گئی ہیں۔ جس سے سال کے آخر میں چھٹیوں کے موسم کے لیے اس کی فروخت کا تخمینہ کم ہو جائے گا۔
گذشتہ روز ایپل کے اعلان میں کوئی تفصیلات نہیں دی گئیں لیکن کہا گیا ہےکہ فاکس کون کی طرف سے مرکزی شہر ژنگ زومیں چلنے والی فیکٹری پابندی کے بعدکافی حد تک کم صلاحیت پر کام کر رہی ہے۔
نئے آئی فونز کی ٹھوس مانگ نے ایپل کو عالمی ٹیک سیکٹر میںاپنی برتری بنائے رکھنے میں مدد کی ہے جو بڑھتی ہوئی مہنگائی اور شرح سود کی وجہ سے اخراجات میں کٹوتی سے متاثر ہوا ہے۔
لیکن کپرٹینو، کیلیفورنیا میں مقیم کمپنی اب چین کی سخت کووڈ ۔19پالیسی کا شکار ہو گئی ہے، جس نے پہلے ہی بہت سی عالمی فرموں کو چین میں اپنے اسٹورز بند کرنے اور پورے سال کی پیشن گوئیوں کو کم کرنے پرمجبور کیا ہے۔
کمپنی نے کہا ہے کہ ہم آئی فون 14 پرو اور آئی فون 14 پرو میکس ماڈلز کی مضبوط مانگ دیکھ رہے ہیں۔ تاہم اب ہم توقع کرتے ہیں کہ آئی فون 14 پرو اور آئی فون 14 پرو میکس کی ترسیل پہلے کی توقع سے کم رہے گی۔اور صارفین کو نئی مصنوعات حاصل کرنے کے لیے طویل انتظار کا سامنا کرنا پڑے گا۔
فاکس کون ٹیکنالوجیز کے مطابق ژنگ زو شہر میں کورونا کے پھیلاؤ کے بعد گذشتہ ہفتے سے فیکٹری لاک ڈاؤن کی وجہ سے مکمل طور پر بند ہے ۔جس کے دوبارہ کھلنے کی کوئی تاریخ نہیں دی جا سکتی۔کیونکہ وائرس کے پھیلاؤ کے بعد فیکٹری ورکرز کام پر نہیں آ پا رہے ۔جبکہ لاک ڈاؤن سے صورتحال مزید ابر ہونے کا اندیشہ ہے۔

#applewatch8#applewatch8ultra#iphone#iphone14#mobilephone#PakTurkNewsApple