نیوزی لینڈ کی وزیراعظم بھی کورونا میں مبتلا

ولنگٹن (پاک ترک نیوز) نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ کیوی وزیراعظم نے تمام سرکاری مصروفیات کو ترک کر کے خود کو قرنطینہ کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق چند علامتیں ظاہر ہونے پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جو کہ مثبت آگیا۔
وزیراعظم ہاؤس کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر وزیراعظم جیسنڈراآرڈرن نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے جب کہ پیر کے روز پارلیمنٹ کے اہم اجلاس اور جمعرات کو بجٹ پیش کرنے کے لیے دستیاب نہیں ہوں گی۔
وزیراعظم جیسنڈراآرڈرن کی جگہ نائب وزیر اعظم پارلیمنٹ میں اہم اجلاس میں شرکت کریں گے اور جمعرات کو ملک کا بجٹ بھی پیش کریں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ان کے ساتھ رہائش پذیر ان کے دوست کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ دونوں کی بیٹی کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا جس کے بعد وزیراعظم جسینڈا نے خود کو آئیسولیٹ کرلیا تھا۔
احتیاطی تدابیر کے طور پر گھر والوں سے علیحدہ رہنے کے باوجود وزیراعظم جسینڈا آرڈرن میں بھی علامتیں ظاہر ہوئیں جس پر ایک روز قبل کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تھا۔

 

#COVID-19#newzeland#PakTurkNews#positive#test#wallingtoncoronavirus