وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر 25نومبر کو ترکیہ جائیں گے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر 25نومبر کو ترکیہ جائیں گے ۔وزیراعظم دورہ ترکیہ ترک صدر رجب طیب اردگان کی دعوت پر کررہے ہیں۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 25اور 26نومبرکو ترکیہ کا دورہ کریں گے ۔
وزیراعظم دورہ ترکیہ میں پاکستان نیوی کی ترکیہ کے تعاون سے بنائے گئی فریگیٹ کا افتتاح کریں گے۔فریگیٹ کا افتتاح وزیراعظم اور ترک صدر مشترکہ طور پر کریں گے۔
وزیراعظم ترک ہم منصب سے ملاقات بھی کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ میں بزنس کمینوٹی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم روانگی سے قبل ہی اہم تعیاناتی کا فیصلہ کرکے ترکیہ روانہ ہونگے۔

#islamabad#PakTurkNews#rajabtayyaburga#rajabtayyaburgan#shahbazsharif#turkiaturkey