لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے چیف سیکرٹری کی تبدیلی کی منظوری دے دی۔وزیراعلی پنجاب آفس نے نئے چیف سیکرٹری کی تعیناتی کیلئے تین نام وفاق کو بھجوا دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب چوھری پرویز الٰہی کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کو تبدیل کرنے کی منظوری کے بعد وزیراعلیٰ آفس کی جانب سے وفاقی حکومت کو تین ناموں پر مشتمل خط لکھا گیا ہے
نئے چیف سیکرٹری کیلئے وفاقی سیکرٹری کیبنٹ احمد نواز سکھیرا، سابق سینئرممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ اور چیئرمین پی اینڈ ڈی عبداللہ خان سنبل کے نام وفاق کو بھجوائے گئے ہیں۔