استنبول(پاک ترک نیوز)
سولاریس نامی ایک پر آسائش بحری جہاز ہے جس کی مالیت پانچ سو ساتھ ملین ڈالر اور ہے اسکا تعلق روسی ارب پتی رومن ابرامووچ سے ہے۔ سولاریس کو پہلے مونٹی نیگرو میں دیکھا گیا تھا اس وقت ترکی کے پانیوں میں موجود ہے۔ اس پر برمودا کا جھنڈا لہرارہا ہے۔
یہ کشتی 8مارچ کو بارسلونا کے ایک شپ یارڈ سے نکلی جہاں اسکی مرمت کی جارہی تھی۔ 13مارچ کو وہ مونٹی نیگرو کی جانب روانہ ہوئی جبکہ اس وقت میرین ٹریفک مانیٹر کرنے والی ایک سائٹ کے مطابق ترکی کے بحیرہ ایجین کے پانیوں میں موجود ہے۔
ابرامووچ کاایک پرائیویٹ جیٹ گزشتہ ہفتے اسرائیل سے استنبول پہنچا تھا تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکتا کہ آیا وہ خود جہاز کے مسافروں میں شامل ہیں کہ نہیں۔
روسی ارب پتی کو حال ہی میں پریمیئر لیگ بورڈ نے چیلسی کے ڈائریکٹر کے طور پر نا اہل قرار دے دیا تھا جس کی وجہ بر طانوی حکومت کی جانب سے یوکرین پر روسی حملے کے بعد عائد کردہ پابندیاں ہیں۔
یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ابرامووچ ترکی میں مستقل طور پر منتقل ہونے کا منصوبہ بنارہے ہیں جہاں وہ اپنی فٹ بال ٹیم شروع کر سکتے ہیں۔