پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ،جوبائیڈن،بیان بے بنیاد ہے ،خرم دستگیر

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے۔ اس بات کا خدشہ ہےکہ اسے کوئی بھی استعمال کرسکتا ہے۔ وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام پرامریکی صدر کا بیان بے بنیاد ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈیموکریٹک کانگریشنل کمپین کمیٹی میں خطاب کے دوران روس اور چین کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کا ذکر کیا۔امریکی صدر نے الزام عائد کیا کہ میراخیال ہےپاکستان شاید دنیا کی خطرناک ترین قوموں میں سے ایک ہے جس کے پاس کسی اتحاد کے بغیر جوہری ہتھیار ہیں۔
وزیرتوانائی خرم دستگیر نے پریس کانفرنس میں امریکی صدر جو بائیڈن کے پاکستانی جوہری پروگرام سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا امریکی صدر کا بیان بے بنیاد ہے۔ پاکستان کا ایٹمی پروگرام کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے تحت محفوظ ہے۔ عالمی ایجنسیز درجنوں مرتبہ اس بات کی تصدیق کرچکی ہیں۔
وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے خطاب کے مطابق انہوں نے کہا کہ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے اور ممالک اپنے اتحاد پر نظر ثانی کر رہے ہیں، اور اس معاملے کی سچائی یہ ہے کہ میں حقیقی طور پر اس پر یقین رکھتا ہوںکہ دنیا ہماری طرف دیکھ رہی ہے، یہ کوئی مذاق نہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے۔ اس بات کا خدشہ ہےکہ اسے کوئی بھی استعمال کرسکتا ہے۔
خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر ہر قسم کی مکمل پروٹیکشن بین الاقوامی طور پر موجود ہے۔ اس بارے میں صدر جو بائیڈن کا بیان بے بنیاد ہے۔

 

#automicprogram#khurramdastgir#PakTurkNews#washingtondc#whitehouseAmericaPakistan