ڈالر کی اونچی اڑان جاری،236روپے84پیسے پر بند

کراچی (پاک ترک نیوز) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ جاری ہے ۔ انٹر بینک میں ڈالر 96پیسے مہنگا ہو کر 236روپے 84پیسے پر بند ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 96پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 236روپے 84پیسے کی سطح پر بند ہوا ۔
گزشتہ ہفتے کاروباری ہفتے کے آخری روز 228روپے 18پیسے پر بند ہوا تھا ۔ ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں 8روپے 66پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

#currency#interbank#openmarket#PakTurkNews#statebankofpakistan#usdollardollarkarachi