کس کس سوشل میڈیا کمپنی نے پاکستان میں رجسٹریشن کرالی ؟

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان میں سوشل میڈیا قوانین کے نفاذ کے بعد سوشل میڈیا کمپنیوں نے پی ٹی اے کے ساتھ رجسٹریشن کاآغاز کردیا ہے ۔
غیر قانونی آن لائن مواد کو ہٹانے اور بلاک کرنے کے قواعد2021 کے تحت دو سوشل میڈیا کمپنیوں نے پی ٹی اے کے ساتھ رجسٹریشن کرالی ہے ۔
پی ٹی اے کے اعلامیہ کے مطابق اہم سوشل میڈیا کمپنیوں کے لئے پی ٹی اے کے پاس رجسٹر ہونا ضروری ہے۔
اس حوالے سے سنیک ویڈیو اور بیگو لائیو و لائیکی پہلی دو کمپنیاں ہیں جنہوں نے پی ٹی اے کے ساتھ رجسٹر یشن کرالی ہے۔
دونوں کمپنیوں کے نمائندوں نے پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز، اسلام آباد میں منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کی اوررجسٹریشن کا عمل مکمل کیا۔
تقریب میں اتھارٹی کے چیئرمین اور ممبران کے علاوہ متعلقہ ٹیکنالوجی کمپنیوں کے نمائندوں اور پی ٹی اے کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

bigopak turk newsptasnapchatپاک ترک نیوز ، پی ٹی اے ، بیگو ، سنپ چیٹ