ہمارا پیارا وطن ہی ہماری پہچان ہے، سیکرٹری کوآپریٹو احمد رضا سرور

ملکی ترقی کیلئے آنیوالی نسل کو تعلیم کے زیور سے مالا مال کریں،محمد اظہر حیات
وطن عزیز کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے خلوص دل سے محنت کریں،رانا غلام خالق
لاہور (پاک ترک نیوز) رجسٹرار کوآپریٹو پنجاب کے آفس میں 14اگست کے حوالے سے پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں خصوصی طور پر تقریب میں خصوصی طور پر سیکرٹری کوآپریٹو احمد رضا سرور، رجسٹرار کوآپریٹو محمد اظہر حیات اور ڈپٹی رجسٹرار رانا غلام خالق نے شرکت کی۔ تقریب میں میڈم وحیدہ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل، جلیل احمد قریشی سرکل رجسٹرار ہاؤسنگ معظم بٹ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل، حافظ منیب ڈی آر بی اینڈ سی، محمد محسن علی ARایڈمن، رائے محسن رضا AR، جاوید اقبال ہنجرا، زین العابدین AR، حسنین شاہ PRO ٹو رجسٹرار نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن پاکستانی قوم کے لئے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ ہم آج جو کچھ بھی ہیں وہ پاکستان کی ہی بدولت ہیں ہمارا پیارا وطن ہی ہماری پہچان ہے۔رجسٹرار کوآپریٹو محمد اظہر حیات کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہمیں چاہیے کہ آنے والی نسل کو تعلیم کے زیور سے مالا مال کریں۔ تاکہ وہ پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکیں۔ڈپٹی رجسٹرار رانا غلام خالق کا کہنا تھا کہ اس اہم موقع پر ہمیں عہدکرنا چاہیے کہ اپنے وطن عزیز کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے نیک نیتی اور خلوص دل سے محنت کریں۔تقریب کے دوران پاکستان کی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

پاکستانجشن آزادی