یوکرین کو کونسا جدید راکٹ سسٹم بھیج رہا ہے؟

واشنگٹن (پاک ترک نیوز)
امریکہ ہائی موبلتی آرٹلری راکٹ سسٹمز یوکرین کو دینے کا فیصلہ کر چکا ہےجسے عرف عام میں HIMARS کہتےہیں۔ کریملن نے امریکی فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے جلتی پر تیل ڈالنے کے مترادف قرار دیا ہے۔وائٹ ہاوس حکام نے تصدیق کی ہے کہ یوکرین کو M124جسے HIMARS بھی کہا جاتا ہے، فراہم کیا جائے گا۔ یوکرین طویل عرصے سے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے راکٹ سسٹم کی فراہمی کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔
امریکہ راکٹ کے علاوہ ہیلی کاپٹر ، اینٹی ٹینک ہتھیار، ٹیکٹیکل گاڑیاں، اسپئیر پارٹس بھی فراہم کرے گا۔
بائیڈن نے حال ہی میں کہا ہے کہ یوکرین کو ایسے ہتھیار فراہم کیے جائیں گے جس سے وہ اپنا دفاع مستحکم کرسکے گا اور مذاکرات کی میز پر بہتر طاقت کی پوزیشن سے بات چیت میں حصہ لے سکے گا۔اس سے پہلے امریکہ یوکرین کو ہوئٹزر نامی طاقتور آرٹلری گنز بھی فراہم کر چکا ہے۔
HIMARS ایک جدید اور کم وزن راکٹ لانچر ہے جو گاڑی پر نصب ہوتا ہے۔ اسکی یہ خصوصیات سے میدان جنگ میں برق رفتاری عطا کرتی ہے۔
ہر یونٹ چھ جی پی ایس گائیڈڈ راکٹ لےجاسکتا ہے۔ جسے ایک منٹ میں ری لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
اسکی رینج 80کلومیٹر ہے جبکہ ہوئٹزر کی رینج اس سے قریبا نصف ہے۔