باکو۔عالمی ادارہ صحت نے ضلع شاماخی میں صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے PROACT-Care نامی منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے کو امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی یو ایس ایڈ، برطانوی یو کے ایڈ، رومانیہ کی آر او ایڈ اور ڈبلیو ایچ او کے پارٹنرز کی تنظیم یونیورسل ہیلتھ پارٹنرشپ انیشی ایٹِو کی فنڈنگ سے چلایا جائے گا۔ اس پروگرام کے تحت، ہیلتھ ورکرز کی تربیت اور کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے صحت عامہ کا ایک مربوط ڈھانچہ تشکیل دیا جائے گا۔ فلاحی تنظیم حیدر علی فاؤنڈیشن کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے سربراہ، سلطن محمد (ممادوو) نے ڈبیو ایچ او کے اس منصوبے کو قابل ستائش قرار دیا۔ انہوں نے ضلع شماخی سمیت مختلف پسماندہ علاقوں میں حیدر علی فاؤنڈیشن کی جانب سے صحت کی سہولیات کے لیے بنائے گئے مراکز کی طرف نشاندہی کی۔ سلطن محمد (ممادوو) کا کہنا تھا کہ صحت عامہ کے شعبے میں ترقی اور بہتری کے لیے حیدر علی فاؤنڈیشن تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی اور عالمی اداروں کی بھی معاونت کرے گی۔