اطالوی حکومتی ویب سائٹس پر سائبر حملہ

روم (پاک ترک نیوز) اطالوی سرکاری ویب سائٹس پر سائبر حملہ متعدد ویب سائٹس آف لائن ہو گئیں ، حکام نے حملے کا الزام روس پر لگا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق متعدد اطالوی ویب سائٹ پر سائبر حملہ کیا گیا جس کے باعث متعدد ویب سائٹس نے کام کرنا چھوڑ دیا ۔اٹلی نے الزام عائد کیا ہے کہ اس حملے میں روسی ہیکر گروپ کِل نیٹ ملوث ہے۔ سائبر حملے میں اطالوی وزارت خارجہ، ہائی کونسل آف جیوڈیشری اور وزارت ثقافت کی ویب سائٹس بھی متاثر ہوئیں۔
اٹلی کی وفاقی پولیس نے اس حملے کی تصدیق کی ہے۔ فی الحال یہ معلوم نہیں ہے کہ مجموعی طور پر اس حملے سے کتنی ویب سائٹس متاثر ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کلِ نیٹ نامی ہیکر گروپ جرمن حکومت کی ویب سائٹس کو بھی نشانہ بنایا تھا۔

#cyberattack#haked#italy#PakTurkNews#websitesgermanrussia