کراچی(پاک ترک نیوز) انٹربینک میں ڈالر 211روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر کی انٹربینک میں 211روپے کی حد سے تجاوز کرگیا۔ڈالر 2.46 روپے اضافے سے 211.20 روپے کا ہوگیا۔
ماہرین کے مطابق پاکستان روپے کی قدر کا دارومدار آئی ایم ایف پروگرام کے گرد گھومتا جا رہا ہے ۔ پٹرولیم قیمتوں پر سبسڈی ختم کرنے سمیت دیگر سخت اقدامات کے باوجود بھی عالمی مالیاتی ادارہ پروگرام کیلئے رضا مند نہیں بلکہ آئی ایم ایف پٹرول پر لیوی اور سیلز ٹیکس بھی عائد کرنے کا مطالبہ کر رہاہے ۔
ماہرین کے مطابق جیس جیسے اس حوالے سے معاملات تاخیر کاشکار ہو رہے ہیں اسی طرح روپے کی قدر میں بھی کمی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔