آذربائیجان کی کمانڈو فورس ملکی دفاع میں نیا اضافہ

باکو(پاک ترک نیوز)
بلیو بیریٹس نامی کمانڈوز جنہیں ترکی کی جانب سے تربیت فراہم کی گئی ہے، ہر طرح کی جنگی تربیت سے لیس ہیں۔ آذربائیجان اپنی مسلح افواج کو ترک افواج کے ماڈل پراز سر نو منظم کرنے کے منصوبے پر عمل کر رہا ہےاور بلیو بیریٹس اس ہی تشکیل نو کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
ان کمانڈوز کو 2020میں آرمینائی قبضے سے آزادکروائے جانے والے قصبے ہدروت میں مشکل قدرتی ماحول اور آب و ہوا میں تربیت دی جارہی ہے۔تربیت میں مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کی تیاری کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کھیلوں، کوہ پیمائی سمیت دیگر سرگرمیوں میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ، کمانڈوز سنائپر کی تربیت بھی حاصل کر رہے ہیں تاکہ دوردراز کے اہداف کو نشانہ بنایا جاسکے۔
بلیو بیریٹس کو شہری علاقوں میں دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کی بھی تربیت فراہم کی گئی ہے۔

 

#AZERBAIJANCOMMANDOS#BLUEBARATES#PakTurkNews