تہران(پاک ترک نیوز) ایران ،روس اور چین بحر ہند میں فوجی مشقیں کریں گے ۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارینا نے فوجی کے ترجمان کے حوالے سے کہا ہے کہ 2022میرین سکیورٹی بیلٹ کے نام سے ہونے والی بحری مشقوں میں تینوں ممالک کی فوجیں حصہ لیں گی۔
بحریہ کے ترجمان ریئر ایڈمرل مصطفی تاجودینی نے کہا کہ ’’ ایرانی بحریہ اور اسلامی انقلابی گارڈز کور (IRGC) کی بحریہ کے سمندری اور فضائی یونٹوں کے علاوہ، چینی اور روس کے بحری جہاز بھی مشق میں حصہ لیں گے”۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اپنی نوعیت کی تینوں ممالک کے درمیان تیسری مشق ہے اور امید ہے کہ مستقبل میں یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ تاجودینی نے کہا کہ 2022میری ٹائم سکیورٹی بیلٹ مشق کا بنیادی مقصد امن اور سلامی کیلئے ایک ساتھ ہیں یہ مشقیں 17ہزار مربع کلو میٹر کے علاقے پر کی جائیں گی۔