بھارت : موٹرسائیکل والوں کیلئے پٹرول کی قیمت میں 25روپے کی سبسڈی

نئی دہلی(پاک ترک نیوز) بھارت کی ریاست جھاڑکھنڈ نے موٹرسائیکل سواروں کیلئے پٹرول کی قیمت 25 روپے فی لیٹرسبسڈی دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
جھاڑکھنڈ کے وزیراعلی ہیمنت سورن نے پٹرول کی قیمت میں کمی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 26 جنوری 2022 تک موٹرسائیکل سواروں کیلئے پٹرول کی قیمت میں 25 روپے فی لیٹرکمی رہے گی۔
ہرخاندان ایک مہینے میں 10 لیٹرپٹرول پریہ سبسڈی حاصل کرسکے گا۔ راشن کارڈ رکھنے والوں کو موٹرسائیکل یا سکوٹرمیں پٹرول ڈلوانے کے بعد 25 روپے فی لیٹرکے حساب سے سبسڈی ان کے بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفرکردی جائے گی۔
ہیمنت سورن کا مزید کہنا تھا کہ آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی نے غریب عوام کا جینا مشکل کردیا ہے۔ گھر میں موٹرسائیکل ہوتے ہوئے مہنگے پٹرول کی وجہ سے لوگ نہیں چلا سکتے۔ ان حالات میں کودیکھتے ہوئے موٹرسائیکل سواروں کے لئے پٹرول کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا۔

#motorcycle#PakTurkNews#petrolpumpindiaPetrol