استنبول (پاک ترک نیوز) قونصلیٹ جنرل آف پاکستان نے پاکستانی شہریوں کو ترکیہ میں داخل ہونے سے قبل خبردار کیا ہے کہ ترکیہ میں گٹگا، چھالیہ یا سپاری منشیات کے زمرے میں آتی ہیں ۔ پاکستانی شہری ترکیہ سے ایسی اشیا لانے پر اجتناب برتیں ۔
تفصیلات کے مطابق قونصلیٹ جنرل آف پاکستان استنبول کا کہنا ہے کہ حالیہ کچھ عرصہ کے دوران ترکیہ میں داخل ہونے والے پاکستانی شہریوں سے چھالیا ، گٹکا یا سپاری برآمد ہونے پر امیگریشن کے دوران گرفتاری کے واقعات سامنے آئی ہیں جبکہ ان میں سے کچھ افراد کو بھاری سزائیں بھی سنائی جا چکی ہیں کیونکہ ترکش قانون کے مطابق یہ سب اشیا منشیات کے زمرے میں آتی ہیں اور سزا کا تعین بھی اسی کے مطابق کیا جاتا ہے ۔
قونصلیٹ جنرل آف پاکستان استنبول نے پاکستانی کمیونٹی کو مطلع کیا ہے کہ کسی بھی قسم کا گٹکا ، چھالیہ یا سپاری وغیرہ ترکیہ میں لانے سے اجتناب کریں۔