استنبول(پاک ترک نیوز )ترکی اور آذربائیجان مشترکہ میڈیا پلیٹ فارم کا پہلا اجلاس ترک کونسل میڈیا فورم کے اندر استنبول میں منعقد ہوا۔
آذربائیجان کے صدر کے معاون اور صدارتی انتظامیہ کے خارجہ پالیسی شعبے کے سربراہ حکمت حاجیف اور ترکی کی صدارتی انتظامیہ کے شعبہ مواصلات کے سربراہ فرحتین التون کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں میڈیا اور مواصلاتی شعبوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
دوملک ایک قوم کے نعرے کے تحت منعقد ہونے والی میٹنگ میں روایتی اور ڈیجیٹل میڈیا اور اسٹریٹجک مواصلات کے ساتھ ساتھ غلط معلومات کے خلاف مشترکہ لڑائی وغیرہ کے شعبے میں تعاون اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں ترکی-آذربائیجان مشترکہ میڈیا پلیٹ فارم کے ڈھانچے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور عوامی سفارت کاری ، بین الاقوامی میڈیا ، اسٹریٹجک مواصلات ، تعلیم ، قانون سازی اور ضابطے ، ڈیجیٹلائزیشن اور بین الاقوامی کاری پر کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔