ترکی: جانوروں کے سرکس اور ڈولفن پارکس پر پابندی

ترکی کی پارلیمنٹ میں آج جانوروں کے حقوق کا قانون متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ یہ بِل طویل عرصے سے التوا کا شکار تھا۔
قانون کے مطابق اب ترکی میں کتوں اور بلیوں کی دکانوں پر تجارت ممنوع قرار دے دی گئی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے دکانوں پر صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے جانوروں کی صحت خراب ہو جاتی ہے۔
ترک حکومت نے جانوروں کے سرکس، واٹر سرکس اور ڈولفن پارکس پر پابندی عائد کر دی ہے۔ نئے قانون کے مطابق پالتو جانوروں کے مالکان کو ڈیجیٹل رجسٹریشن کروانا لازمی ہو گی۔ جانوروں کے ساتھ بُرا سلوک کرنے والے مالکان کو بھاری جرمانے کئے جائیں گے۔
نئے قانون میں جانوروں کو ایک پروڈکٹ کے طور پر نہیں دیکھا جائے گا بلکہ انہیں ایک زندہ مخلوق کا درجہ حاصل ہو گا۔
پارلیمنٹ نے اپنی گرمیوں کی چھٹیوں سے قبل یہ قانون منظور کر لیا۔ ترکی میں آئندہ ہفتے سے پارلیمنٹ میں گرمیوں کی سالانہ چھٹیاں شروع ہو رہی ہیں۔

ترک پارلیمنٹترکیترکی میں جانوروں کے حقوقجانوروں کے حقوقصدر ایردوان