ترکی فٹ بال ورلڈ کپ کیلئے 3250سکیورٹی اہلکار قطر بھیجے گا

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکی فٹ بال ورلڈ کپ کیلئے اپنے 3250سکیورٹی اہلکار قطر بھیجے گا۔ انطالیہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سویلو کا کہنا تھا کہ سکیورٹی اہلکار میں 300رائٹ پولیس اہلکار،100ترک سپیشل فورس کے اہلکار اور 50بارودی مواد کی نشاندہی کرنے والے کتے اور ان کے ٹرینر اور 50 بم ڈسپوزل سکواڈ اور دیگر سٹاف شامل ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ نومبر میں ہونیوالے ورلڈ کپ کیلئے ہمارے 3250اہلکار 45روز کیلئے قطر جائیں گے۔
سلیمان سویلو کو کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے دوران ایک ملین سے زائد غیر ملکیوں کی آمد متوقع ہے ہمارے سکیورٹی اہلکار اپنی خدمات انجام دیں گے ۔

 

#atar#fifa#PakTurkNews#qatarfootballworldcup#searchengine#securetyfootballworldcup2022turkey