انقرہ(پاک ترک نیوز)ترکی کاغیر ملکی تجارتی خسارہ 2021 میں 7.5 فیصد کم ہوا۔اور برآمدات 32.8 فیصد اضافے کے ساتھ 225.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔
31 جنوری کو ترکی کے شماریاتی ادارے (توئیک) کے جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، ترکی کا غیر ملکی تجارتی خسارہ پچھلے سال کے مقابلے میں 2021 میں 7.5 فیصد کم ہو کر 46.13 ارب ڈالر رہ گیاہے۔
توئیک نے کہا ہےکہ 2021 میں برآمدات 32.8 فیصد اضافے کے ساتھ 225.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ جبکہ ملک کی درآمدات 23.6 فیصد بڑھ کر 271.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
اسی عرصہ میں برآمدات اور درآمدات کی کوریج 83 فیصد تھی جب کہ جنوری تا دسمبر 2020 میں یہ 77.3 فیصد تھی۔البتہ دسمبر 2021 میں خرابی ہوئی، جب خسارہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں 49 فیصد بڑھ کر 6.79 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، کیونکہ برآمدات میں 24.9 فیصد اور درآمدات میں 29.9 فیصد اضافہ ہوا۔جبکہ دسمبر میں، کل درآمدات میں درمیانی اشیا، کیپٹل گڈز، اور کھپت کے سامان کا حصہ بالترتیب 79.3 فیصد، 13.1 فیصد اور 7.4 فیصد تھا۔
2021 میں، توانائی اور سونے کی تجارت کو چھوڑ کر، ترکی کی برآمدات اور درآمدات بالترتیب 20.9 ارب ڈالر اور 21.6 ارب ڈالر تھیں۔
جنوری سے دسمبر 2021 میں، جرمنی 19.3 ارب ڈالر کے ساتھ ترکی کی برآمدات کے ساتھ سب سے بڑا برآمد کنندہ تھا۔اس کے بعد بالترتیب 14.7 ارب ڈالر اور 13.7 ارب ڈالر کے ساتھ امریکہ اور برطانیہ کا نمبر آتا ہے۔
دوسری طرف درآمدات میں چین سرفہرست ملک تھا جہاں سے ترکی نے 32.2 ارب ڈالر کی اشیا درآمد کیں، اس کے بعد روس 29 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے ، جرمنی 21.7 بلین ڈالر کے ساتھ تیسرے اور امریکہ 13.1 بلین ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا۔