انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے اور پارٹی عہدیداروں کے درمیان ملاقات ہوئی ہے ۔ ملاقات میں صدر رجب طیب کا کہنا تھا کہ میٹاوَرس فورم کا فوری انعقاد کیا جائے ۔
اردوان نے اجلاس میں پارٹی رہنمائوں پر زور دیا ہے کہ وہ میٹاورس، کریپٹو کرنسیز اور ان سے ادائیگیوں سے متعلق فورم کا انعقاد کریں اور طریقہ کار کے متعلق تحقیق کی جائے ۔
ترکی صدر نے اجلاس کے دوران پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی گئی کہ وہ مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے میٹاورس، کریپٹو کرنسیز کے لین دین کا تعین کریں اور اس حوالےسے فورم کا انعقاد کیا جائے جس سے وہ خود خطاب کریں گے۔
ترکی میں میٹاورس اور کرپٹو کرنسی میں لوگوں کی دلچسپی کا رجحان بڑھ رہا ہے اور استنبول میں میٹاورس پلیٹ فارمز خریدے جا چکے ہیں ۔