ہانگ کانگ(پاک ترک نیوز) ہانگ کانگ کی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ان کی سمارٹ واچ دنیا کا پہلا دستی آلہ ہے جو جس میں غلطی کا امکان صرف 5 ریڈنگ کم یا زیادہ ہے۔جب سمارٹ واچ کو کراؤڈ فنڈنگ پر پیش کیا گیا تو مطلوبہ سرمایہ کاری کا ہدف مقررہ وقت سے پہلے ہی حاصل ہوگیا جس کے بعد تیزی سے اس کی پروڈکشن جاری ہے۔
اگر بلڈ پریشر خطرے کی علامت سے آگے بڑھ جائے تو الارم یا وائبریشن سے فوری خبردار بھی کرتی ہے۔ انڈی گوگو کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ نے اسے اپنے پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ تیزی سے فنڈ ہونے والی ایجاد قرار دیا ہے۔ مارکیٹ میں پیش کرنے سے قبل ہی اسے ہزاروں مریضوں پر پہلے ہی آزمایا جاچکا ہے اور بہترین نتائج سامنے آئے ہیں۔
اسے ڈاکٹروں کے مطابق طبی پیمانے کی ایجاد قرار دیا گیا ہے اور اس کا پورا نام بی پی (بلڈ پریشر) ڈاکٹر میڈ کا نام دیا گیا ہے۔ اسے درستگی کی غرض سے ایف ڈی اے نے منظور کیا ہے۔ یہ 24 گھنٹے دل کی دھڑکن، نبض اور بلڈ پریشر نوٹ کرسکتی ہے۔ نیند کا دورانیہ نوٹ کرتی ہے اور پورا ڈیٹا جمع رکھتی ہے۔ اس کا پورا ڈیٹا اہلِ خانہ اور ڈاکٹر کو بھیجا جاسکتا ہے۔ ایک مرتبہ چارج کرنے پر سمارٹ واچ ایک ہفتے تک چلتی رہتی ہے۔
دنیا میں اس وقت ایک ارب دس کروڑ افراد ایسے ہیں جو بلڈ پریشر کے مستقل مریض ہیں اور یہ گھڑی ان کی جان بچانے میں بہت مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔