کراچی (پاک ترک نیوز) ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہو گا ۔پورے ملک میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ دفاتر میں ہوں گے۔
اجلاس کی سربراہی چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد کریں گے ۔اجلاس میں میں وزارت مذہبی امور، سائنس و ٹیکنالوجی ، سپارکو اور موسمیات کے نمائندے شریک ہونگے۔ اجلاس کے دوران ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے چاند کے حوالے سے نئے اسلامی ماہ کا اعلان کیا جائے گا۔