رواں عمرہ سیزن میں اب تک 40لاکھ ویزے جاری کئے جا چکے ہیں۔ سعودی وزارت حج و عمرہ

ریاض(پاک ترک نیوز)
— سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ 2022 کے عمرہ سیزن کے آغاز کے بعد سے دنیا بھر سے آنے والے زائرین کے لیے 40 لاکھ عمرہ ویزے جاری کیےجا چکے ہیں۔
سعودی سرکاری میڈیا پر پیر کے روز جاری ہونے والے وزارت کے بیان کے مطابق حج اور عمرہ کے نظام میں کام کرنے والے متعدد محکموں اور ایجنسیوں کے ساتھ شراکت میں الیکٹرانک ذرائع کے ذریعے آمد کے عمل کو آسان بنانے کی وزارت کی کوششوں کی وجہ سے عمرہ ویزوں کی زیادہ تعداد ممکن ہوئی۔
بیان کے مطابق حجاج اپنی ویزا درخواستیں وزارت کی ویب سائٹ یا نسخ پلیٹ فارم کے ذریعے جمع کرواسکتے ہیں۔ دنیا میں کہیں سے بھی مسلمانوں کو کسی بھی قسم کے ویزے کے ساتھ جو انہیں سعودی عرب میں داخل ہونے کے قابل بناتا ہو جیسے کہ وزٹ ویزہ، سیاحتی ویزا اور دیگر، نسخ ایپ کے ذریعے اندراج کے بعد عمرہ کرنے اور مسجد نبوی میں جانے کی اجازت ہے۔
سعودی عرب نے عمرہ ویزوں کی میعاد 30 دن سے بڑھا کر 90 دن کر دی ہے اور زائرین کو اس کے کسی بھی ہوائی اڈے، بندرگاہوں اور لینڈ کراسنگ کے ذریعے مملکت میں داخل ہونے کی اجازت ہے۔مزید براںنسخ ایپ ان غیر ملکیوں کی مدد کرتی ہے جنہوں نے عمرہ کرنے اور مسجد نبوی کی زیارت کے لیے ویزا رجسٹر حاصل کیا ہے۔

#madinamunawara#makkahmukarama#PakTurkNews#riyadh#saudiarabia#umrahseason#umrahvisa#visaHajjUmrah