روس نے یوکرین کی سرحد پر 127,000فوجی جمع کرلیے

یوکرین کی انٹلیجنس نے کہا ہے ماسکو کی جانب سے فضائی ، بحری افواج بھی تعینات کی گئ ہیں اور روس کے اتحادی بیلاروس کو مکمل آپریشنل تھیٹر سمجھنا چاہیے۔
روس کی جانب سے اتنی بڑی تعداد میں افواج کے اجتماع سے خطے میں جنگ کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
انٹلیجنس رپورٹ کے مطابق خطے کی موجودہ صورتحال تشویشناک ہے اور ماسکو ان اقدامات سے یورپی یونین اور نیٹو کو تقسیم ا ور کمزور کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
انٹیلی جنس دستاویز میں کہا گیا ہے کہ روس اپنے اتحادی بیلاروس کو یوکرین کے خلاف جارحیت بڑھانے کیلئے استعمال کر رہا ہے۔

روس کسی بھی وقت حملہ کر سکتا ہے:
امریکہ کی جانب سے بھی خدشے کا اظہار کیا گیا ہے کہ روس ــکسی بھی وقت یوکرین پر حملہ کرنے کیلئے تیار ہے۔
وائٹ ہاوٗس ترجمان جین ساکی کے مطابق صورتحال پہلے سے کئی گنا مخدوش ہے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی وزیر خارجہ جمعہ کو اپنے روسی ہم منصب سے جنیوا میں ملاقات کرنے والے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اہلکار کے مطابق روسی فوجیوں کی بیلاروس میں تعیناتی فوجی مشقوں کی آڑ میں یوکرین پر حملے کیلئے ہیں۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے اس خدشے کا اظہار بھی کیا ہے کہ بیلاروس میں زیر غور نئے آئینی مسودے سے روسی جوہری ہتھیاروں کی ملک میں تعیناتی کی راہ ہموار ہوجائے گی۔

#belarus#PakTurkNews#troopsbuildup#ukrain#war#wargamesrussia