روس کا امریکا پر وار ، امریکی خزانہ کے کمپیوٹر سسٹم پر سائبر حملہ

واشنگٹن:(پاک ترک نیوز) امریکہ کے وزارت خزانہ کے کمپیوٹر سسٹم پر سائبر حملہ۔ روس نواز ہیکر نے امریکی وزارت خزانہ کی کمپوٹر سسٹم کو نشانہ بنایا۔
برطانوی خبر رساں ادارے ’ٹوئٹر‘ کے مطابق امریکی وزارت خزانہ کے ایک افسر نے انکشاف کیا ہے واقعہ گزشتہ ماہ پیش آیا۔ حملہ میں امریکی محکمہ خزانہ کے نظام میں بہت زیادہ تعطل نہیں آیا اور نہ ہی زیادہ خلل پڑا۔ اس نے کہا ہے کہ امریکی وزارت خزانہ کا نظام پوری طرح فعال اور متحرک ہے۔
ڈپٹی سکریٹری خزانہ ولی اڈیمو کے سائبر سکیورٹی ایڈوائزر ٹوڈ کونکلن نے بتایا ڈپارٹمنٹ نے ڈسٹری بیوٹڈ ڈینیئل آف سروس (DDoS) حملوں کی ذمہ داری روسی ہیکر گروپ Killnet پر عائد کی ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس گروپ نے اکتوبر میں بھی کئی امریکی ریاستوں اور ان کے ایئرپورٹس کی ویب سائٹس کو ہیک کرنے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
گزشتہ ماہ بھی ایک امریکی افسر نے اعتراف کیا تھا کہ 10 اکتوبر کو سائبر حملوں میں امریکہ کے کچھ بڑے ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

#cyberattack#PakTurkNews#washington#washingtondcAmerica