شائقین فٹبال کو دوحہ پہنچانے کے لئے قطر ائیرویز نے خلیجی ائرلائنوں سے شراکت داری کر لی

دوحہ (پاک ترک نیوز)
قطر ایئرویز فیفا ورلڈ کپ میں فٹ بال شائقین کو بڑی تعداد میں دوحہ پہنچانے کے لیے سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ایئرلائنز کے ساتھ شراکت داری کر رہی ہے۔
قطری میڈیا کےمطابق اس بات کا علان قطر ایئرویز کے سی ای او اکبر الباقر نے گذشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہےکہ ان کی ایئرلائن نے فلائی دبئی، کویت ایئرویز، عمان ایئر اور سعودی ایئرلائنز کے ساتھ ڈیل کرلی ہے کہ وہ ورلڈ کپ میچوں کے ٹکٹ رکھنے والے فٹبال کے شائقین والوں کو دوحہ پہنچائیںگی۔انہوں نے کہا کہ یہ ایئرلائنز میچ ڈے شٹل مہیا کریں گی جو 24 گھنٹے جاری رہیں گی۔
اکبر الباقر کا کہنا تھا کہ ہم دیگر ایئرلائنز کے ساتھ کاروباری اشتراک سے ان کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں۔ویسے بھی ہم اکیلے شائقین کو ورلڈ کپ کے لیے جمع نہیں کرسکتے۔یہ ٹورنامنٹ ہمیں موقع فراہم کر رہا ہے کہ ہم اپنا کاروبار دیگر علاقائی ایئرلائنز کے ساتھ بڑھائیں جس سے شائقین کو موقع ملے گا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں مختلف مقامات کی سیر کرسکیں۔

#DOHA#fifaworldcup#football#PakTurkNews#qatarfootballworldcupQatar