شوکت ترین کی وزیرخزانہ پنجاب کے ساتھ گفتگو لیک

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی پنجاب کے وزیر خزانہ محسن لغاری سے کی گئی ٹیلیفونک گفتگو منظر عام پر آگئی ہے۔
اس گفتگو میں شوکت ترین صوبائی وزیر خزانہ سے کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف کو 750 ارب کی کمٹمنٹ دی گئی ہے، آپ سب نے وہ سائن کیا ہے، آپ نے اب کہنا ہے ہم نے جو کمٹمنٹ دی وہ سیلاب سے پہلے دی تھی۔

شوکت ترین اس گفتگو کے دوران محسن لغاری کو یہ ہدایت دیتے پائے گئے کہ اب سیلاب کی وجہ سے ہمیں بہت پیسہ خرچ کرنا پڑے گا، اب آپ نے یہ لکھنا ہے کہ ہم کمٹمنٹ پوری نہیں کرپائیں گے، یہی لکھنا ہے آپ نے اور کچھ نہیں کرنا۔
اس موقع پر وزیر خزانہ پنجاب نے شوکت ترین کو جی بالکل کہہ کر جواب دیا۔
پنجاب کے وزیرخزانہ محسن لغاری نے شوکت ترین سے سوال کیا کہ کیا اس سے ریاست کو نقصان نہیں ہوگا تو شوکت ترین نے جواب دیا کہ جس طرح چئیرمین اوردیگر کوٹریٹ کیا جا رہا ہے اس ریاست کو نقصان نہیں ہورہا۔
شوکت ترین نے اس گفتگو میں مزید کہا کہ ہم سب چاہتے ہیں ان پر دباؤ پڑے، یہ ہمیں اندر کرا رہے ہیں اور ہم پر دہشت گردی کے الزامات لگا رہے ہیں۔

 

#call#deal#flood#islamabad#moshinlaghari#PakTurkNews#record#shaukattareen#telephoneIMF