انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترکی کےصدر رجب طیب اردوان نے کہا ہےکہ نیٹو ایک سیکورٹی بلاک ہے۔یہ دہشت گرد گروہوں کو مدد فراہم کرنے والا اتحاد نہیں ہے۔سویڈن اور فن لینڈ کی طرف سے دہشت گردوں کی حمایت پر اپنی تنقید کا اعادہ کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں میں سے کسی نے بھی ترکی کے مطالبات کا جواب نہیں دیا۔
بدھ کے روز پارلیمنٹ میں حکمران جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (اے کے پارٹی) کے پارلیمانی گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اردوان نے کہا کہ سویڈن اور فن لینڈ جیسے ممالک پی کے کے جیسے دہشتگرد گروپوں کی جانب سے نام کو تبدیل کرکے ہیرا پھیری کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔اور یہ ممالک صرف اپنے آپ کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔انہوں نے سویڈن پر پی کے کےکی شامی شاخ کے رہنما صالح مسلم کے ساتھ ایک انٹرویو کو اسی روز نشر کرنے پر بھی تنقید کی جس دن سویڈن اور فن لینڈ کے وفود نیٹو کی رکنیت پر بات کرنے کے لیے انقرہ آئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ترکی سویڈش، اور فن لینڈ کی نیٹومیں شمولیت کی درخواستوں کو کیسے منظور کر سکتا ہے جب کہ دہشت گرد تنظیمیں ان ملکوں میں آزادانہ طور پر گھوم رہی ہیں۔ اور وہاں ریلیاں نکال رہی ہیں؟ صدر نے کہا کہ دونوں ممالک نے ابھی تک ترکی کی توقعات کے مطابق کوئی ٹھوس جواب نہیں دیا ہے۔