لاہور(پاک ترک نیوز) یو اے ای کا تیل میں پیداوار میں اضافے کا تیل کی عالمی مارکیٹ پر اچھا اثر پڑا ۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہو گئی۔
متحدہ عرب امارات کی جانب سے تیل کی پیدوار بڑھانے کے اعلان کے ساتھن ہی برینٹ خام تیل کی قیمت فی بیرل 112 ڈالر پر آ گئی۔
روس یوکرین پر حملے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میںکمی ہوئی ہے ۔ گزشتہ روز امریکہ نے روسی تیل اور گیس کی درآمد پر مکمل پابندی لگا دی تھی جس کے باعث خام تیل کی قیمت کو پر لگ گئے تھے۔امریکی صدرنے اپنے شہریوں کو تیل کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے خبردار بھی کیا تھا۔گزشتہ روز برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت ایک سو بیس ڈالر فی بیرل سے زائد تک پہنچ گئی تھی۔