عمران خان نئی مدت کیلئے تحریک انصاف کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان نئی مدت کیلئے تحریک انصاف کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان اگلی ٹرم کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔شاہ محمود قریشی وائس چیئرمین، اسدعمر مرکزی سیکریٹری جنرل بن گئے۔
ذرائع کے مطابق دو پینلز کے امیدوار عمران خان کے حق میں انتخاب سے دستبردار ہوئے ہیں۔ ایک پینل کی سربراہی عمر سرفراز چیمہ، دوسرے کی نیک محمد کررہے تھے۔

 

 

@imrankhan#chairman#chairmanpti#islamabad#PakTurkNews#pti