عمران خان کی 25جون تک راہداری ضمانت منظور

پشاور (پاک ترک نیز)

پشاور ہائیکورٹ نے عمران خان کی راہداری ضمانت 25 جون تک منظور کر لی، سابق وزیراعظم کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ، عمران خان پر25مئی کےلانگ مارچ پراسلام آباد کے تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔
درخواست فوری طور سماعت کے لیے منظور ہونے کاامکان ہے۔ درخواست پرچیف جسٹس پشاورہائیکورٹ سماعت کریں گے۔
عمران خان نے لانگ مارچ کے دوران درج مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ، ڈاکٹر بابر اعوان عمران خان کی جانب سے رجسٹرر کے سامنے پیش ہوئے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کچھ دیر بعد عدالت میں پیش ہوں گے۔
یاد رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر 25 مئی کےلانگ مارچ پراسلام آباد کے تھانوں میں مقدمات درج ہیں ، مقدمات میں عمران خان کے علاوہ اسد عمر،شیریں مزاری،زرتاج گل ، خرم نواز، شاہ محمودقریشی ،علی امین گنڈا پور کا نام بھی نامزد کیا گیا تھا۔
مقدمات اسلام آباد کے تھانہ کراچی کمپنی ،آبپارہ تھانہ ،ترنول، کوہسار، بھارہ کہو، تھانا رمنا، سیکرٹریٹ ، لوہی بھیر میں درج کئے گئے جبکہ متعدد تھانوں میں 2 مقدمات بھی درج ہوئے ہیں۔
مقدمات میں راستوں کی بندش، کارسررکار مداخلت ،پولیس اہلکاروں پرحملہ ،املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل کی گئی تھیں۔

 

@imrankhan#chairmanpti#PakTurkNews#peshwarhighcourt#pti