انقرہ ( پاک ترک نیوز)فلپائن کو ترکی میں تیار ہونے والے ٹی129 اٹیک ہیلی کاپٹروں کی فراہمی کا سلسلہ دسمبر میں شروع ہوگا۔ جس کے بعد مجموعی طورپر چھ ہیلی کاپٹر فراہم کئے جائیں گے۔
ترکش ایروسپیس انڈسٹریز کی جاری کردہ معلومات کے مطابق ترکی اور فلپائن کے درمیان ان ہیلی کاپٹروں کی خریداری کا معاہدہ دسمبر 2018 میں طے پایا تھا ۔تاہم ان ہیلی کاپڑوں میں نصب کئے جانے والے امریکی انجنوں کے حوالے سے درکار لائسنسوں کی فراہمی کا عمل رواں سال جون میں مکمل ہوا ہے جس کے اب پہلا ہیلی کاپٹر دسمبر میں فلپائن کے حوالے کر دیاجائے گا اور یہ سلسلہ تمام چھ ہیلی کاپٹروں کی فراہمی تک جاری رہے گا۔
ٹی ۔129 ہیلی کاپڑ میں امریکی اور برطانوی کمپنیوں کے اشتراک سے تیار کردہ ٹربو شافٹ انجن نصب کیا گیاہے۔ جبکہ یہ ہیلی کاپٹر جدید ترین ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں سے لیس ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ ترکش ایروسپیس انڈسٹریز کی جانب سے ترک مسلحہ افواج کو اب تھ 61 ، ٹی-129 اٹیک ہیلی کاپٹر فراہم کئے جاچکے ہیں۔ جبکہ فلپائن پہلا ایشیائی ملک ہے جسے یہ ہیلی کاپٹر بیچے جا رہے ہیں۔