فٹ بال ورلڈ کپ میں میں شاندار فتح پر مراکش میں جشن، بیلجیئم میں ہنگامے

برسلز ( پاک ترک نیوز) قطر میں جاری فٹبال کے عالمی میلے میں اتوار کو مراکش کے ہاتھوں عالمی نمبر دو بیلجیم کی ہار کے بعد مراکش کی ٹیم کے حامیوں نے دنیا کے مختلف ممالک میں بھر پور جشن منایا۔ دنیا بھر میں مراکشی برادریوں کے جشن کے مناظر میڈیا کی زینت بن گئے۔ مراکش کی گلیوں میں کاروں کے ہارن اور نعرے گھنٹوں گونجتی رہے۔ مراکش نے 24 سالوں میں ورلڈ کپ کے کسی میچ میں پہلی بار کامیابی حاصل کی ہے۔ مراکش کے تمام شہروں میں شاندار تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جیت کے بعد یورپی علاقوں میں بھی بڑے پیمانے پر جشن منایا گیا۔ دوسری جانب مراکش کی جیت پر بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں بھی مراکشی باشندوں نے دل کھول کر جشن منایا۔ تاہم بلجیئم کی ہار مقامی لوگوں کو ہضم نہ ہوئی۔ برسلز میں جھڑپیں ہوئیں، غیرملکی خبررساں اداروں کے مطابق میچ ختم ہونے سے قبل ہی لوگوں نے دکانوں پر حملے شروع کردیے، کئی دکانوں کے شیشے توڑ دیے، کئی موٹر سائکلیں اور کاریں نذر آتش کر دیں۔ میٹرو اسٹیشن بند کردیا گیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس استعمال کی ۔

#belguim#fifafootballworldcup#football#marakish#PakTurkNews#protest#qatarfootballworldcup