انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکی کی قومی اسمبلی نے لبنان میں ترک فوجیوں کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع کی منظور ی دے دی ہے ۔
لبنان میں ترک فوجی اقوام متحدہ عبوری ڈیوٹی فورس میں فرائض انجام دے رہے ہیں ۔
ترک مسلح افواج کی ڈیوٹی میں ایک سال کی توسیع سے متعلق صدارتی بِل پرقومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی میں بحث کی گئی۔جس کے بعد بل منظور کرلیا گیا۔
قومی اسمبلی سے بل کی منظوری کے بعد لبنان میں ترکی کے فوجی آئندہ برس 31 اکتوبر تک تعینات رہ سکیں گے ۔
ترکی کی قومی اسمبلی نے ضرورت پڑنے پرمسلح فورسز کو عراق اور شام بھیجنے سے متعلق صدارتی اختیار کے بِل کی مدت میں بھی 2 سالہ توسیع کی منظوری دے دی ہے۔