سان فرانسسکو (پاک ترک نیوز) معروف سابق عالمی باکسر مائیک ٹائی سن نے جہاز کو باکسنگ رنگ بنا لیا ۔ دوران پرواز مسافر پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
مائیک ٹائی سن اور مسافر کے درمیان جھگڑا امریکی شہر فرانسسکو سے فلوریڈا جانے والی پرواز کے دوران پیش آیا ۔
ٹوئٹر پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مائیک ٹائسن مسافر کو مُکے مار رہے ہیں جب کہ ایک اور مسافر سابق امریکی باکسر کو روکنے کی کوشش کررہا ہے۔
اس حوالے سے سابق باکسر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافر کی جانب سے پرواز کے آغاز سے مسلسل مائیک ٹائی سن کو ہراساں کیا جارہا تھا جس پر سابق باکسر نے کافی صبر تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن مسافر نہ ماننا مائیک ٹائسن کی جانب پانی کی بوتل پھینکی۔پانی کی بوتل لگنے پر مائیک ٹائسن آپے سے باہر ہوگئے اور مسافر پر مُکّوں کی برسات کردی۔
واضح رہے کہ سابق امریکی باکسر مائیک ٹائی سن باکسنگ کے رنگ اور رنگ کے باہر متشدد ہونے کے حوالے سے خاصے مشہور ہیں۔
سنہ 1992 میں جنسی زیادتی کا مجرم قرار دیکر تین سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جب کہ 1997 میں انہیں اپنے رقیب کا کان کاٹنے پر باکسنگ میچ سے ڈس کولیفائی کردیا گیا تھا۔