مودی حکومت کے ساتھ مسائل ،ٹیسلا بھارت میں مشکلات کا شکار

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) مودی حکومت کے ساتھ مسائل کے باعث الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا تین برس بعد بھی بھارت میں اپنی پروڈکشن کا آغاز کرنے میں کامیاب ہو سکا ۔ معروف کار ساز کمپنی نے 2019میں اپنی گاڑیاں بھارت میں فروخت کرنے کا ارادہ کیا تھا تاہم وہ تین برس بعد بھی اس میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔ٹیسلا انتظامیہ کی مودی سرکار سے کئی عرصے سے بات چیت جاری ہے تاہم بھارت میں مقامی فیکٹری قائم کرنے اور ملک میں درآمدات پر 100 فیصد کے ٹیکس کی وجہ سے معاملات طے نہیں پا رہے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے 2019 میں اپنی گاڑیاں بھارت میں فروخت کرنے کا ارادہ کیا تھا تاہم تین سال بعد بھی وہ اس میں کامیاب نہیں ہو سکے۔
ایسا کیوں ہوا؟ اس بارے میں دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے خود ٹوئٹر پر ایک صارف کی جانب سے سوال جس میں پوچھا گیا کہ بھارت میں ٹیسلا گاڑیوں کی فروخت پر کیا پیش رفت ہوئی ہے ؟ جس پر ایلون مسک کا کہنا تھا کہ اس پر اب بھی کام کر رہے ہیں تام حکومت کے ساتھ بہت سے مسائل ہیں۔
یاد رہے کہ مرسڈیز بینز نے بھی بھارت میں رواں برس کی چوتھی سہ مائی تک مقامی طور پر اسیمبل کی ہوئی گاڑیاں فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا، یاد رہے بھارت نے سال 2070 تک کاربن اخراج ختم کرنے کا عزم کیا ہے۔

#mercedesbenz#modigoverment#PakTurkNews#teslaindia