نو منتخب سینٹر شوکت ترین نے وزیر خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نو منتخب سینیٹر شوکت ترین نے وفاقی وزیر خزانہ کا حلف اٹھا لیا ۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شوکت ترین سے وزیرِ خزانہ کے عہدے کا حلف لیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے شوکت ترین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کاروباری برادری کی شوکت ترین سے امیدیں وابستہ ہیں۔
وفاقی وزیر فواد حسین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے وژن کے تحت ملک سے غربت کے خاتمے، تعمیراتی صنعت کے فروغ سمیت ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے شوکت ترین کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

#financeminister#PakTurkNews#shaukattareen