سوات(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ خیبر پختونخواکے علاقے کانجو اور کالام کا دورہ کیا ۔ اپنے دورہ کے دوران وزیراعظم نے متاثرین سے ملاقات کی اور امدادی کاموں کا جائزہ بھی لیا ۔
وزیراعظم شہباز شریف خیبرپختونخوا کے سیلاب زدہ علاقے کالام اور کانجو پہنچے، وزیراعظم نے کالام میں پھنسے ہوئے سیاحوں سے ملاقات کی، سیاحوں کو نکالنے کیلئے ہیلی کاپٹر فراہم کرتے ہوئے فوری محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی اور اپنی نگرانی میں سڑکوں کی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کا حکم دیا۔
سیلاب زدہ علاقے دورہ کانجو میں وزیراعظم کو سیلاب سے نقصان، ریسکیو اور ریلیف کے کاموں پر بریفنگ دی گئی، دوران بریفنگ بتایا گیا کہ سیلاب سے پلوں ،شاہراہوں ہوٹلوں اورگھروں کو نقصان ق
پہنچا، کانجو میں سیلاب سے 22افراد جاں بحق ہوئے ہیں، بھاری مشینری کے ذریعے شاہراہوں کی بحالی کا کام جاری ہے۔