اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے ذریعے شیروانی سلوانے والوں کو پاجامے نہیں ملیں گے ۔ان کی شیروانیاں لٹکی رہ جائیں گے ۔ بہت سے لوگوں کے خواب چکناچور ہونے ہیں اور شہبازشریف ان میں سرفہرست ہیں ۔
فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے سے کہہ دیا کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی ضمانت منسوخ کی جائے ۔ انہوں نے پاکستان کو تماشا بنادیا ہے ۔ دونوں باپ بیٹا ضمانت پر ہیں اور باپ وزیراعظم اور بیٹا وزیراعلیٰ کاامیدوار بن گیا ہے لیکن دونوں کے خواب پورے ہونے والے نہیں ۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم کے استعفے کے بعد وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کو وزارت قانون دی جارہی ہے ۔